PK Press

جعفر خان مندوخیل مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر مقرر

اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف نے جعفر خان مندوخیل کو مسلم لیگ (ن) بلوچستان کا صدر مقرر کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق جعفر خان مندو خیل کو قائدمسلم لیگ(ن) میاں محمد نواز شریف نے پارٹی کی مشاورت سے پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کا صدر نامزد کیا تھا۔ جعفر خان مندو خیل نے جمعرا ت کو اسلام آباد میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔وزیراعظم نے جناب جعفر خان مندو خیل کو نئی ذمہ داری پر مبارک باد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ جعفر مندو خیل بلوچستان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کو اچھی طرح منظم کریں گے اور پارٹی کے امور کو بہتر طریقے سے سر انجام دینگے۔ ملاقات میں سابق وزیراعظم اور رکن قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی اور وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین بھی موجود تھے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

گلف جائنٹس سنسنی خیز جیت کے ساتھ پلے آف میں شامل ہونے والی دوسری ٹیم بن گئی

پڑھنے کے اگلے

جرمن سفیر کےلئے اولیاء کے شہر ملتان کا پہلا دورہ یادگار بن گیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے