PK Press

ایف آئی اے نے سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

ایف آئی اے نے سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ محمد خان بھٹی سمیت 8 افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
مقدمے میں ایس ڈی او ہائی وے رانا محمد اقبال اور دیگر نامزد ہیں، ملزمان پر مقدمہ کروڑوں روپے رشوت کے عوض پوسٹنگز دینے کا الزام ہے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مقدمہ اینٹی منی لانڈرنگ سرکل لاہور نے درج کیا ہے، مقدمہ اینٹی کرپشن پنجاب کے استغاثہ پر درج کیا گیا ہے، مقدمہ میں منی لانڈرنگ ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں، جس کی تحقیقات جاری ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق ایس ڈی او ہائی وے رانا محمد اقبال کئی سالوں تک محمد خان بھٹی کو رشوت دیتا رہا، کئی اور افسران بھی محمد خان بھٹی کیلئے کام کرتے ہیں، ملزمان سرکاری فنڈ سے محمد خان بھٹی کو کروڑوں روپے دیتے تھے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

وزیراعظم نے 7فروری کو کل جماعتی کانفرنس بلا لی ،عمران خان بھی مدعو

پڑھنے کے اگلے

سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد احتساب عدالت سے بری

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے