
پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سینئر نائب صدر اوروفاقی وزیربرائے سرمایہ کاری چودھری سالک حسین کا کہنا ہے کہ مونس الہٰی محسن نقوی پر غلط الزامات لگا رہے ہیں۔
نجی ٹی وی (آج نیوز )سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری سالک نے کہا کہ چوہدری پرویز الہیٰ محسن نقوی پر پتا نہیں کیوں الزام لگا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی نے ہمارے خاندان میں دراڑیں نہیں ڈالیں، یہ چودھری پرویز الہٰی کا رویہ ہے جس کی وجہ سے دوریاں ہوئیں۔
چودھری سالک حسین نے کہا کہ دوہفتے پہلے پرویز الہیٰ کے عمران خان سے متعلق مختلف بیانات تھے۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی طرف جانے کا فیصلہ متفقہ تھا، جس میں پرویزالہٰی بھی شامل تھے، اسٹبلشمنٹ سے کوئی ہدایات نہیں تھیں۔
چوہدری خاندان ٹوٹ گیا؟پرویز الٰہی کے فیصلے کے بعد (ق)لیگ کا مستقبل کیا ہے؟@BeenishSaleem @ChSalikHussain #PeshawarAttack #NeoPrograms pic.twitter.com/6PvY7eJWzq
— Neo News Urdu (@NeoNewsUR) February 1, 2023