PK Press

شجاعت کو مائنس کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑی ،چودھری رزاق

قومی سیاست میں چودھری شجاعت کے کردارکے مخالفین بھی معترف ہیں،صدر ق لیگ ناروے
پاکستان مسلم لیگ(ق) ناروے کے صدر چودھری رزاق نے پارٹی صدارت سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے پر چودھری شجاعت حسین ،چودھری سالک اور چودھری شافع حسین کو مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ چودھری شجاعت حسین کو مائنس کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑی ہے۔ چودھری رزاق نے کہاکہ چودھری شجاعت حسین بزرگ، زیرک اور بصیرت رکھنے والے سیاست دان ہیں اور قومی سیاست میں ان کے کردارکے مخالفین بھی معترف ہیں۔انہوں نے کہاکہ چودھری شجاعت حسین نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی اور وہ اپنی کہی گئی ہر بات اور وعدے پر کاربند رہے ہیں چاہے اس کے لئے انہیں کوئی نقصان ہی کیوں نہ اٹھانا پڑا ہو۔صدر ق لیگ ناروے نے کہاکہ پارٹی کے مخلص کارکنان کوپارٹی میں دھڑے بندی سے تشویش لاحق ہے ،امید ہے کہ اندرونی اختلافات کو جلد خوش اسلوبی سے حل کر لیا جائے گا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

پی ڈی ایم میں جانے کیلئے اسٹبلشمنٹ سے کوئی ہدایات نہیں تھیں، چودھری سالک

پڑھنے کے اگلے

چیف سیکرٹری خیبرپختوا عہدے سے فارغ، نوٹیفکیشن جاری

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے