PK Press

پاکستان مسلم لیگ کی سنٹرل ورکنگ کمیٹی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو حق کی فتح قرار دے دیا

اسلام آباد:مسلم لیگ کی سنٹرل ورکنگ کمیٹی(سی ڈبلیو سی) نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو حق کی فتح قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر پاکستان مسلم لیگ کی سنٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چوہدری شجاعت حسین کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا کیا اور کہا کہ چوہدری شجاعت کی قیادت میں پارٹی کو مزید فعال اور متحرک بنائیں گے۔سی ڈبلیو سی اراکین نے مسلم لیگ نے اراکین مجلس عاملہ کی نامزدگی ، مرکزی جنرل کونسل کے اراکین کے انتخابات ، خالی عہدوں پر تقرری کی توثیق کر دی ،اراکین نے پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والے عہدے داروں کی برطرفی اور بنیادی رکنیت معطل کرنے کے فیصلے کی بھی توثیق کر دی ۔
چوہدری شجاعت حسین،طارق بشیر چیمہ، چوہدری شافع حسین اور چوہدری سالک حسین کی جانب سے سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے ارکین کے غیرمشروط حمایت پر شکریہ ادا کیا گیا،مسلم لیگ کی تنظیم نو کے حوالے سے مشاورت جاری ہے، جنرل کونسل کا اجلاس جلد بلائے جانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ چودھری سالک حسین نے کہا کہ مشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کو ہمیشہ عزت دیں گے ۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چودھری شجاعت سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ انصاف کی فتح ہے، فرخ خان

پڑھنے کے اگلے

الیکشن کمیشن کے فیصلے پر چودھری شجاعت کا ردعمل بھی سامنے آگیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے