
اسلام آباد: سیکرٹری کابینہ سردار احمد نواز سکھیرا ریٹائر ہو گئے ہیں اور حکومت نے اس حوالے سے خصوصی اعلامیہ بھی جاری کر دیا ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نواز سکھیرا 3 سال بطور سیکریٹری کابینہ خدمات انجام دیتے رہے اور انہوں نے 38 سال تک پبلک سروس کی۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نواز سکھیرا نے اپنے کیریئر میں 23 حکومتوں میں سروس کی اور اس دوران وہ 9 سال تک مختلف وزارتوں میں وفاقی سیکرٹری رہے جبکہ انہیں ہلال پاکستان کا قومی اعزاز دیا گیا۔
واضح رہے کہ احمد نواز سکھیرا کو دوران ملازمت نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے کیلئے بھی نامزد کیا گیا تھا۔
Retired, 60 not out, after serving for more than 38 years! 🙏🏻
Here signing the last Charge Relinquishment Report. 🙏🏻
Grateful to the Almighty for bestowing much more than an ordinary mortal like me could have ever thought of! 🙏🏻🙏🏻🙏🏻 pic.twitter.com/xDTjPkzCMC
— Ahmad Nawaz Sukhera (@ansukhera) January 31, 2023