PK Press

قتل کے منصوبے کا الزام،آصف زرداری نے عمران خان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا

اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو قانونی نوٹس بھجوادیا۔
سابق وزیراعظم عمران خان کو قانونی نوٹس سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے بھجوایا گیا ہے۔
سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے قانون نوٹس فاروق ایچ نائیک نے بھیجا جس میں کہا گیا ہے کہ 27 جنوری کو عمران خان نے قومی میڈیا پر خطاب میں سابق صدر آصف زرداری پر الزام لگایا کہ انہیں آصف زرداری کی جانب سے جان کا خطرہ ہے، انہوں نے عمران خان کے قتل کا منصوبہ بنایا ہے۔
قانون نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے کیا عمران خان کے پاس ٹھوس ثبوت ہیں؟ یہ سراسر الزام اور بہتان ہے، اس سے کئی شکوک و شبہات پیدا ہوئے ہیں لہذا عمران خان عدالت کو اس پر واضح موقف دیں اور ثبوت سامنے لائے جائیں۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے گزشتہ دنوں اپنے خطاب میں الزام عائد کیا تھا کہ ایک پلان سی بنا ہے، آصف زرداری اس کے پیچھے ہے، ان کے پاس کرپشن کا پیسہ بے تحاشہ ہے، انہوں نے مجھے قتل کرانے کے لیے یہ پیسہ دہشتگرد تنظیم کو دیا ہے

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

اقلیتی ہیریٹیج مقابلہ، آخری تاریخ 31 جنوری

پڑھنے کے اگلے

موسم کی خرابی، امارات کے صدر کا دورہ اسلام آباد ملتوی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے