PK Press

امر یکہ ہما رے امور میں مداخلت کر تے ہو ئے چینی مفادات کو نقصان نہیں پہنچا سکتا، چینی وزارتِ خارجہ

 

مسئلہ تائیوان چینی مفادات کی بنیاد ہے، امریکہ سرخ لکیر کو عبور کرنے کی کوشش نہ کر ے، تر جمان

تر جمان

بیجنگ() چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے معمول کی پریس کانفرنس میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین ہمیشہ سے صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کئے جانے والے باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور مشترکہ تعاون کے اصولوں پر چین امریکہ تعلقات کو ترقی دینا چاہتا ہے۔ اس کے ساتھ چین اپنی خودمختاری، سیکورٹی اور ترقی کے مفادات کی حفاظت بھی کرتا ہے۔ چین باہمی احترام، مساوات اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر دوطرفہ اور کثیرطرفہ تعلقات کے شعبوں میں تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔ لیکن امریکہ مشاورت اور تعاون کے بارے میں بات چیت کرنے کے ساتھ ساتھ چین کی اندرونی امور میں مداخلت کرتے ہوئے چین کے مفادات کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔پیر کے روز
ماؤ نینگ نے نشاندہی کی کہ مسئلہ تائیوان چینی مفادات کی بنیاد ہے اور چین امریکہ تعلقات کی بنیاد بھی ہے۔ امریکہ کو کسی وقت بھی اس سرخ لکیر کو عبور کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیئے۔
ماؤ نینگ کا کہنا تھا کہ یوکرین اور جزیرہ نما کوریا کے جوہری مسائل کے حوالے سے چین ہمیشہ سے سیاسی ذریعے سے حل کرنے کی اپیل کرتا ہے اور شدت کو ہوا دینے کی مخالفت کرتا ہے۔ چین اور امریکہ کے درمیان صحت مند اور مستحکم تعلقات دونوں ممالک اور دنیا بھر کے عوام کے مفادات سے منسلک ہیں۔ چین کو امید ہے کہ امریکہ چین کے ساتھ دونوں ممالک کے سربراہوں کی جانب سے حاصل کردہ اتفاق رائے پر عمل کرتے ہوئے دونوں ممالک کے تعلقات کو مستحکم ترقی کی راہ پر واپس لائے گا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

دنیا کے مقبول سیاحتی مقامات ایک بار پھر سے چینی سیاحوں کے منتطر ہیں، نیویارک ٹائمز

پڑھنے کے اگلے

دشمن ایک مرتبہ پھر امن کو خراب کرنے کی کوشش کررہا ہے،چودھری شجاعت

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے