PK Press

پاکستان پیپلزپارٹی کا عمران خان کولیگل نوٹس بھیجنے کا اعلان

عمران خان کا اپنے قتل کے لیے آصف علی زرداری پر دہشت گرد تنظیموں کو پیسے دینے کے الزام پر پیپلز پارٹی نے عمران خان کو لیگل نوٹس بھیجنے کا اعلان کر دیا۔
اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے رہنماوں قمر زمان کائرہ، نیر بخاری اور فرحت اللہ بابر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا آصف علی زرداری پر الزام جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔
اس موقع پر نیر بخاری نے کہا کہ عمران خان کی الزام لگانے کی روایت نئی نہیں، وہ آج تک الزامات کو ثابت نہیں کر سکا اور نہ کسی فورم پر گیا، وہ سیاسی طور پر مر چکا ہے، وہ ڈپریشن اور بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ بوکھلاہٹ میں عمران خان اداروں، الیکشن کمیشن، سابق آرمی چیف پر الزام لگاتا ہے، عمران خان کو لیگل نوٹس جاری کر رہے ہیں۔
فرحت اللہ بابر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کہا کہ زرداری صاحب نے اسے قتل کرنے کے لیے دہشت گرد تنظیموں سے رابطہ کیا، اقتدار سے محروم ہو جانے کی وجہ سے ان کا ذہنی توازن خراب ہو گیا ہے۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ جب عمران خان پر وزیر آباد میں حملہ ہوا ہم نے کہا تھا کمیشن بنائیں، ان کی الزام تراشیوں کی مذمت کرتے ہیں، جب کئی اداروں کے سربراہان عمران خان کو سپورٹ کرتے تو وہ ایک پیج تھا۔
انہوں نے کہا کہ جب ادارے نیوٹرل ہو گئے تو عمران خان ان کے خلاف ان کے پیچھے پڑ گئے، ان کی سیاست جمہوری نہیں فاشسٹ سیاست ہے، انہوں نے ایک باقاعدہ الزام لگایا کہ ہماری قیادت نے دہشت گرد تنظیموں کو پیسے دیے جس میں اداروں کے لوگ شامل ہیں، یہ انتہائی گھناونا الزام ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آصف زرداری پر اپنے قتل کی سازش کرنے کا الزام لگایا تھا۔
کارکنوں سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئیعمران خان نے کہا تھا کہ آصف زرداری نے انہیں قتل کروانیکے لیے ایک دہشت گرد تنظیم کو پیسہ دے دیا ہے اور طاقتور لوگ منصوبے میں سہولت کار ہیں۔
عمران خان نے کہاتھا کہ مجھے کچھ ہوا تو ساری قوم کو پتہ ہونا چاہیے کہ کن لوگوں نے کروایا، میں نے ان کے نام لکھے ہوئے ہیں تاکہ لوگوں کو ان کا پتہ چلے۔
انہو ں نے کہا تھا کہ ان کا پلان ہے کہ کسی طرح سے مجھے راستے سے ہٹایا جائے، ان کی کوشش ہے کہ کسی طرح تحریک انصاف کو ہرایا جائے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

بھارت کی آبی دہشت گردی؛ عالمی بینک کی ثالثی عدالت میں قانونی عمل رکوانے کی سازشیں

پڑھنے کے اگلے

عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے