
مسلم لیگ (ن)کی سینئرنائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کو دبئی میں ایک کاروباری شخصیت نے سونے کا تاج پہنادیا۔
مریم نواز گزشتہ روز لندن نے دبئی پہنچی تھیں جہاں انہوں نے اپنے مختصر قیام کے دوران پارٹی رہنماوں اور کارکنوں سے ملاقات کی۔
ہفتے کے روز لاہور روانگی سے قبل دبئی میں کاروبار کرنے ایک شخص عمران منج نے مریم نواز کو سونے کا تاج پہنایا۔ تاج میں مریم نواز ، بیگم کلثوم نواز مرحومہ اور نواز شریف کی تصویر بھی موجود ہے۔
مریم نواز گزشتہ برس اکتوبر میں اپنے علاج اور والد نواز شریف سے ملاقات کے لئے لندن گئی تھیں اور ساڑھے 3 ماہ بعد واپس لوٹ رہی ہیں۔
دبئی میں محترمہ مریم۔نواز شریف کو سونے کا تاج پہنایا جا رھا ھے۔ پڑھتے رہئے برمودہ نیوز #MaryamNawaz pic.twitter.com/EhuQ7BeTNI
— Bermuda News Network (@Bermuda_Intl) January 28, 2023
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوار کی ابو ظہبی سے لاہور روانگی کے موقع پر تاج پوشی کی گئی ۔۔ دبئی کی کاروباری شخصیت نے مریم نواز کی تاج پوشی کی ۔۔ pic.twitter.com/DjpYA8D3uo
— Maryam Malik (@MaryamMalikPK) January 28, 2023