PK Press

عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کیخلاف درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر لی گئی ہے، جبکہ رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ بھی جاری کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بنچ 30 جنوری کو سماعت کرے گا، بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس شاہد کریم ، جسٹس جواد حسن، جسٹس شمس محمود مرزا شامل ہیں ، ان کے علاوہ جسٹس شہرام سرور چودھری ، جسٹس جواد حسن بھی بنچ کا حصہ ہیں ۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے لارجر بنچ بنانے کی سفارش کی تھی، واضح رہے کہ عمرا ن خان نے الیکشن کمیشن کی کارروائی کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے ۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

پاکستان پیپلزپارٹی کا عمران خان کولیگل نوٹس بھیجنے کا اعلان

پڑھنے کے اگلے

مریم نواز کی دبئی میں تاج پوشی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے