PK Press

چودھری شجاعت ہی پارٹی صدر ،لاہور میں جعلی اجلاس کے دوران عہدے بانٹے گئے،طارق بشیر چیمہ

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ کے رہنما اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ لاہور میں مسلم لیگ کی جنرل کونسل کی جعلی سالانہ میٹنگ بلائی گئی،اس ملاقات میں چوہدری وجاہت حسین کو صدر اور کامل آغا کو سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا،یہ جعلی اقدام ہے کیونکہ معاملہ پہلے سے الیکشن کمیشن کے پاس ہے،ہماری آج اسلام آباد میں جنرل کونسل کی میٹنگ تھی جو ایک ہفتہ آگے کی گئی،اس جنرل کونسل میٹنگ میں چاروں صوبوں کی قیادت ہوگی۔چودھری سالک حسین اور مصطفی ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ لاھور اور گردونواح کے دوتین اضلاع کے لوگ بلاکر خود ہی عہدے بانٹ لئے گیے،امید ہے الیکشن کمیشن جلد فیصلہ کرلے سارا سسپنس ختم کردے گا،یہ سارا ڈرامہ کیوں کیا گیا ہمیں سب معلوم ہے،ہفتہ دس دن قبل یہ ٹولہ پی ٹی آئی میں ضم ہونے جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پرویز الہی کی رکنیت چوہدری شجاعت نے معطل کی،ان کے دو ایم این ایز کو بطور پارلیمانی لیڈر میں نے نوٹس دیا،اب پرویز الہی کہ رہے کہ ہم عمران خان کے شانہ بشانہ الیکشن لڑیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین ہیں،ہمیں امید ہے الیکشن کمیشن کا فیصلہ منصفانہ ہوگا۔طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ کیوں پرویز الہی نے اپنے آپ کو پی ٹی آئی میں ضم نہیں کیا،یہ سب کچھ دن تک سامنے لاوں گا،جو آدمی دو دفعہ چیف منسٹر رہا ہو ڈپٹی پرائم منسٹر رہا ہو اس کو لوگوں کو گمراہ نہیں کرنا چاہے،ہماری پارٹی کو نشانہ بنایا گیا اور دو حصوں میں تقسیم کیا گیا،ہماری جماعت کے پانچ میں سے تین اراکین قومی اسمبلی چوہدر ی شجاعت کے ساتھ ہیں،پرویز الہی نے جو اقدام اٹھایا اس پر افسوس ہے۔اس موقع پر ق لیگ کے سینئر نائب صدر چودھری سالک حسین نے کہا کہ ان کے پاس چوہدری شجاعت کو صدر کے عہدے سے ہٹانے کا اختیار نہیں ہے،مسلم لیگ کامعاملہ الیکشن کمیشن کے پاس ہے،جنرل کونسل کا اجلاس بلانے کے لئے دس دن قبل سب کو نوٹس دینا ہوتا ہے،آئینی قانونی طور پر چوہدری شجاعت کی جماعت کے صدر ہیں۔طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ مسلم لیگ کے جنرل کونسل کے لوگ اجلاس میں موجود نہیں تھے،ہم اسلام آباد کے جنرل کونسل کے اجلاس کی تیاری کررہے ہیں،پارٹی کے تمام صوبائی صدور ہمارے ساتھ ہیں،گالم گلوچ بریگیڈ سامنے لایا گیا ہے، سنجیدگی کا عنصر موجود نہیں ہے،اب پرویز الہی کے بس کی بات نہیں، الیکشن کی تیاری کی جائے اب بس،فواد چوہدری جتنا سینئراور سنجیدہ ہے سب کو علم ہے،دو اسمبلیاں تحلیل ہوچکی ہیں،قومی اسمبلی میں لیڈر آف دی ہاوس عمران نہیں ہیں،صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ فکس ہوجائے گی اور الیکشن ہوجائیں گے۔طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے،ہمارے ایم پی ایز رابطےمیں ہیں واپسی کے لئے،کل تک ہمیں ان کی ضرورت تھی لیکن اس وژنری لیڈر نے بہت آسانیاں کردی ہیں،ہم تو انتخابات کے لئے تیار ہیں اور اپنے حلقوں میں تیاری شروع کردی ہے۔

چودھری شجاعت حسین کو مسلم لیگ ق کی صدارت سے ہٹا دیا گیا

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چودھری شجاعت کو پارٹی صدارت سے ہٹانے پر سالک حسین کا ردعمل آگیا

پڑھنے کے اگلے

جعلی اجلاس بلا کرق لیگ کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کی گئی، شافع حسین

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے