PK Press

کیریبین ممالک ترقی پذیر ممالک کا ایک اہم حصہ ہیں، چینی صدر

 

چین نے لاطینی امریکہ اور کیریبین میں انضمام کے عمل کی حمایت کی، شی جن پھنگ

بیجنگ ()
لاطینی امریکی اور کیریبین ریاستوں کی کمیونٹی (سی ایل اے سی ایس) کا ساتواں سربراہی اجلاس ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس میں منعقد ہوا۔بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق سی ایل اے سی ایس کے موجودہ چیرمین ملک ارجنٹائن کے صدر فرنینڈز کی دعوت پر ، چینی صدر شی جن پھنگ نے سربراہی اجلاس سے ویڈیو خطاب کیا ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ لاطینی امریکہ اور کیریبین ممالک ترقی پذیر ممالک کا ایک اہم حصہ ہیں اور عالمی حکمرانی میں فعال شراکت دار ہیں۔ صدر شی نے کہا کہ سی ایل اے سی ایس نے عالمی جنوب-جنوب تعاون کے لئے ایک ناگزیر محرک قوت بن گیا ہے،جس نے علاقائی امن کو برقرار رکھنے، مشترکہ ترقی کو فروغ دینے اور علاقائی یکجہتی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین نے ہمیشہ لاطینی امریکہ اور کیریبین میں انضمام کے عمل کی حمایت کی ہے اور سی ایل اے سی ایس کے ساتھ تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دی ہے۔خطے کے زیادہ سے زیادہ ممالک بیلٹ اینڈ روڈ کی اعلیٰ معیار کی مشترکہ تعمیر کو فروغ دینے، عالمی ترقیاتی انیشیٹو اور عالمی سلامتی انیشیٹو میں حصہ لینے اور چین -لاطینی امریکہ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ چین لاطینی امریکی اور کیریبین ممالک کے ساتھ مل کر ایک دوسرے کی مدد کرنے، عالمی امن اور ترقی کو فروغ دینے، بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے اور مشترکہ طور پر ایک بہتر مستقبل بنانے کے لئے کام جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چودھری وجاہت اور ان کے صاحبزادے موسیٰ الٰہی پر مقدمہ درج

پڑھنے کے اگلے

مختلف ممالک میں نئے چینی قمری خرگوش سال منانے کے لیے تقریبات کا اہتمام

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے