PK Press

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کو پولیس نے حراست میں لے لیا

fawad ch

پاکستان تحریک انصاف  (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب نے دعویٰ کیا ہے کہ  فواد چودھری کو  پولیس کی جانب سے اپنے گھر سے حراست میں لیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ فواد چوہدری کو پولیس نے ان کے گھر سے ابھی گرفتار کرلیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے۔

اپنی ایک اور ٹوئٹ میں رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب نے دو ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پولیس کی یہ گاڑیاں فواد چوہدری کو گرفتار کرکے لے جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ گھنٹے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے پولیس کو چیلینج کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں پولیس کو دعوت دیتاہوں ہمت ہے تو عمران خان کو گرفتارکرے۔

انہوں نے کہا تھا کہ اطلاع آئی ہے کہ پولیس کا عمران خان کو گرفتارکرنے کا پلان ہے، عمران خان پر نہ کوئی مقدمہ ہے،نہ کوئی ماحول ہے، پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے کی مذموم کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری شرافت کو کمزوری سمجھا تو یہ آپ کی بھول ہوگی، پورے پاکستان میں احتجاج ہوگا، تمام شہروں کو لاک ڈاؤن کریں گے۔

دوسری جانب فواد چودھری کی گرفتاری کے حوالے سے کیے گئے دعوے کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چودھری شجاعت حسین نے زندگی کی77بہاریں دیکھ لیں

پڑھنے کے اگلے

عمران خان کی گرفتاری کا خدشہ، کارکنان کی بڑی تعداد زمان پارک پہنچ گئے

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے