
بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے اپنی نئی فلم تو جھوٹی میں مکار کا پوسٹر شیئر کر دیا۔
شردھا کپور نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی فلم تو جھوٹی میں مکار کا پوسٹر شیئر کیا ہے
جس کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ تصویر میں نظر آنے والے افراد اتنے قریب نہیں ہیں جتنے نظر آرہے ہیں ۔
اداکارہ نے پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو اطلاع دی کہ
فلم کا ٹریلر 23 جنوری کو ریلیز کیا جائے گا۔
فلم میں اداکارہ کے ہمراہ رنبیر کپور مرکزی کردارادا کر رہے ہیں ۔
سوشل میڈیا پر دونوں کی جوڑی کو سراہا جا رہاہے ۔رپورٹس کے مطابق رومانوی مزاحیہ فلم تو جھوٹی میں مکار کو 8 مارچ کو ہولی کے موقع پر پوری دنیا میں ریلیز کیا جائے گا۔