
اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو جھوٹ پر مبنی نکلی،
اسکواش لیجنڈ کے بہنوئی نے خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سابق عالمی چیمپئن کسی ایسی خاص بیماری یا پریشانی میں مبتلا نہیں۔
سابق عالمی چیمپیئن جان شیر خان کے حوالے سے وائرل ہونے والی ویڈیو کے سبب اسکواش لیجنڈ کے عزیز و اقارب اور لاکھوں چاہنے والے مداح شدید کوفت اور ذہنی اذیت کا شکار ہوگئے۔
جان شیر خان کے بہنوئی اور سابق کوچ محبوب خان نے رابطہ پر پشاور سے بتایا کہ جان شیر خان بخیریت و عافیت ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ کسی نے مسجد میں عبادت کے دوران 8 مرتبہ کے عالمی چیمپیئن اور 6 مرتبہ برٹش اوپن اسکواش چیمپئن شپ شپ جیتنے والے جان شیر خان کی ویڈیو بنا کر غلط پیغام دیا ہے، جس کی وجہ سے جان شیر خان، ان کے رشتے داروں اور محبت کرنے والوں کو سخت تکلیف اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
محبوب خان کے مطابق پارکنسن کے مریض جان شیر خان ذہنی طور پر تندرست اور ٹھیک ہیں تاہم ان کے گھٹنوں میں تکلیف ہے، ذہنی صحت کے حوالے سے وہ بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں اور سابق عالمی چیمپئن خدانخواستہ کسی ایسی خاص بیماری یا پریشانی میں مبتلا نہیں۔
سکواش کے قومی ہیرو جان شیر خان خیریت سے ہیں، ان کے بارے میں سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی افواہیں بے بنیاد ہیں #JansherKhan #Pakistan pic.twitter.com/tbLKflQKNe
— Zahid Khawaja🌐 (@khawajaNNInews) January 23, 2023
جان شیر خان دن بھر مسجد کے ایک کونے میں دیدہ عبرت بنے سر جھکائے پڑے ہوتے ہیں. کوئی ان سے آٹوگراف لینے نہیں آتا، کوئی ان کے ساتھ فوٹو بنوانے نہیں رکتا، نمازیوں کیلئے وہ ایک زہنی بیمار شخص ہیں، بیماری انسان کے دماغی خلیوں کو جکڑ لیتی ہے. اس بیماری کا تاحال کوئی علاج دریا pic.twitter.com/sEywkF8uLH
— Mustafeez Farooqui (@mustafeezfaroqi) January 23, 2023