
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح دو مرتبہ پڑھائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
یہ انکشاف پی ٹی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے رکن اور نکاح خوان مفتی سعید خان نے نجی ٹی وی پروگرام میں کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح دو مرتبہ پڑھایا گیا، پہلا نکاح عدت کے دوران ہونے کی وجہ سے فاسد تھا، علم ہونے پر دوسری بار نکاح پڑھانا پڑا ۔
انہوں نے کہا کہ پہلے نکاح کےموقع پر بشریٰ بی بی کی عدت کی مدت مکمل نہیں تھی، نکاح کے موقع پر مجھے اس متعلق لاعلم رکھا گیا ۔بعد میں علم ہونے پر میں نے نکاح کو فاسد قرار دے کر شریعت کے مطابق دوسرا نکاح پڑھایا۔
خیال رہے کہ عمران خان کی بشریٰ بی بی سے یہ تیسری شادی ہے۔ اس سے قبل وہ جمائما اور ریحام خان سے بھی شادیاں کرچکے ہیں تاہم بعد میں دونوں سے علیحدگی ہوگئی۔
پی ٹی آئی کی کورکمیٹی کے رکن اور بشریٰ بی بی کے ساتھ نکاح پڑھانے والے مفتی محمد سعید خان نے "جرگہ" میں خاموشی توڑ دی۔ https://t.co/NnmpDebXcY
— Saleem Safi (@SaleemKhanSafi) January 23, 2023