PK Press

فرخ خان پارٹی کا قیمتی اثاثہ،شعبہ خواتین ہراول دستہ ہے،مصطفیٰ ملک

فرخ خان پارٹی کا قیمتی اثاثہ،شعبہ خواتین ہراول دستہ ہے،مصطفیٰ ملک
فرخ خان اور انکی ٹیم نے مسلم لیگ کو متحرک، فعال بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا، قربانیوں پر فخر، انکی حفاظت پارٹی کی ذمہ داری بنتی ہے۔ مصطفیٰ ملک

اسلام آباد( )

پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی ترجمان اور سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفیٰ ملک نے کہا ہے کہ مسلم لیگ شعبہٴ خواتین کی سربراہ اور ممبر قومی اسمبلی مسز فرخ خان پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں، انہوں نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز مسلم لیگ سے کیا اور ہر اچھے ، برے وقت میں پارٹی کے ساتھ چٹان بن کر کھڑی رہیں،سیاست سے ہٹ کر سماجی، تعلیمی، کاروباری شعبہ میں بھی بے پناہ خدمات انجام دیں اور ہر جگہ خواتین کی راہنمائی اور انکے جائز حقوق کے لیے آواز بلند کی،اتوار کے روز اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غلام مصطفیٰ ملک نے کہا مسلم لیگ کا شعبہ خواتین پارٹی کا ہراول دستہ ہے، زلزلہ کی تباہ کاریاں ہو سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالیٴ کا مسئلہ، شعیہ خواتین نے چوہدری شجاعت حسین کی آواز پر سب سے پہلے لبیک کہی اورامدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، مصطفےٰ ملک کا کہنا تھا کہ فرخ خان اور انکی ٹیم نے مسلم لیگ کو متحرک، فعال بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا،یمیں اپنی بہنوں کی قربانیوں پر فخر ہے، انکی عزت نفس اور مرتبہ کی حفاظت پارٹی کی ذمہ داری بنتی ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ خواتین پارٹی کو مزید مضبوط اور عوامی سطح پر فعال بنانے کیلئے اپنا قائدانہ کردار ادا کرتی رہیں گی ۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چین کی سمندر کے انتہائی گہرے مقام تک کامیاب رسائی

پڑھنے کے اگلے

پاکستان میں منصوبوں کی بروقت تکمیل کے چینی کارکنوں کی قربانیاں

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے