PK Press

ساحر علی بگا کی سپرنگ فیسٹیول گالا میں شاندار پرفارمنس

معروف پاکستانی گلوکار ساحر علی بگا کی سپرنگ فیسٹیول گالا میں شاندار پرفارمنس

پرفارمنس کو چینی اور پاکستانی دوستوں نے بہت پسند کیا
اسلام آ با د()
چین میں نئے قمری سال کا آغاز ہوچکا ہے۔ سال گزشتہ کی آخری شبیعنی اکیس جنوری کی شب پیش کئے گئے چائنا میڈیا گروپ کے ثقافتی پروگرام 2023 جشن بہار ایوننگ گالا نے دیکھنے والوں کے دل جیت لیے۔ یہ رنگارنگ سالانہ اسپرنگ فیسٹیول گالا، جسے چینی زبان میں "چھون و ان” بھی کہا جاتا ہے، رات 8 بجے شروع ہوا اور چار گھنٹے سے زائد تک جاری رہا، چینیوں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں کروڑوں ناظرین نے اس پروگرام کو دیکھا۔رواں برس پیش کئے جانے والے گالا میں 40 دلکش پروگراموں نے چینی ثقافت کی جھلک ناظرین کے لیے پیش کی۔ ثقافتی اور فنی خوبیوں سے مزین اس گالا نے عالمی سامعین کے سامنے چین کی اعلیٰ معیاری ثقافتی خوبیوں کو بھر پور انداز میں متعارف کروایا۔
معروف پاکستانی گلوکار ساحر علی بگا نے ہفتہ کی شام کو منعقد ہونے والی اس تقریب میں شاندار پرفارمنس پیش کی۔ اس پرفارمنس کو چینی اور پاکستانی دوستوں نے بہت پسند کیا۔ موجود ہ سال بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی 10 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ لہذا ساحر علی بگا سمیت بیلٹ اینڈ روڈ ممالک کے دیگر گلوکاروں نے اپنی اپنی زبانوں میں معروف گیت گائے۔ ساحر علی بگا نے معروف پاکستانی گانا کوکو کورینا پیش کیا۔ اس شو میں کینیڈین -فرانسیسی گلوکارہ سیلین ڈیون اور فرانسیسی اداکارہ سوفی مارسیو جیسے کئی بین الاقوامی ستاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چائنا میڈیا گروپ کے جشن بہار ایوننگ گالا2023 کی11ارب لوگوں تک رسائی کا نیا ریکارڈ

پڑھنے کے اگلے

وزیر خا رجہ بلا ول بھٹو کی جا نب سے چینی دوستوں کو نئے سال کی مبارکباد

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے