PK Press

چین دنیا کے لیے اچھی خبر یں لے کر آیا ہے، اقوام متحدہ کی سینئر اہلکار

 

چین کا بی آر آئی ترقی پذیر ممالک کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کر سکتا ہے

بیجنگ ()
ورلڈ اکنامک فورم کے 2023 کے سالانہ اجلاس کے دوران، تجارت اور ترقی کے بارے میں اقوام متحدہ کی کانفرنس کی سیکرٹری جنرل ریویکاگرین اسپین نے کہا کہ چین کی ترقی اور کھلے پن نے دنیا کو اچھی خبریں دی ہیں۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
گرین اسپین نے اس بات پر زور دیا کہ تجارتی ڈی کپلنگ عالمی ترقی کے لیے سازگار نہیں ہے۔دنیا کو عالمی اقتصادی نظام کے مشترکہ اجزاء کے طور پر چین اور امریکہ کی ضرورت ہے، جو ترقی پذیر ممالک کے لیے بہت اہم ہے۔ چین کا "بیلٹ اینڈ روڈ” انیشیٹو ترقی پذیر ممالک کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کر سکتا ہے اور انہیں صنعتی کاری اور اپنے پیداواری ڈھانچے کو متنوع بنانے میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔
ریویکا گرین اسپین نے مزید کہا کہ ہم نے 2023 میں جو کچھ اچھی خبریں سنی ہیں، ان میں چین سے آنے والی اچھی خبریں بھی شامل ہیں، اور ان کو ڈیووس فورم کے دوران بھی محسوس کیا گیا ہے۔ یہ ترقی پذیر ممالک کے لیے بلاشبہ اچھی خبر ہے، کیونکہ چین دوسرے ترقی پذیر ممالک کے لیے ایک بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چین کی اقتصادی ترقی کے امکانات کے بارے میں بین الاقوامی مالیاتی ادارے پرامید

پڑھنے کے اگلے

کپتان کا سرپرائز،ن لیگ کی بڑی وکٹ گرادی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے