PK Press

عمران خان پر تنقید کروں تو ساس کھانا نہیں دیتیں :صحیفہ جبار

Saheefa jabbar khattak

نامور ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے انکشاف کیا ہے کہ

ان کی ساس اور والدہ سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بہت بڑی مداح اور سپورٹر ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ مجھے سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں ہے البتہ میری والدہ اور ساس دونوں ہی عمران خان کی بہت بڑی مداح ہیں،

وہ دونوں ان کی بہت زیادہ حمایت کرتی ہیں۔صحیفہ جبار نے بتایا کہ اگر کبھی غلطی سے ہم میں سے کسی نے عمران خان کے خلاف کچھ کہہ دیا اور اگر سامنے کھانا پڑا ہے تو دونوں ہی اسے اٹھا کر واپس لے جاتی ہیں ۔

انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو کچھ کہنے پر ان دونوں سے لڑائی ہوجاتی ہے اور وہ لوگ لڑائی بھی ایسی کرتی ہیں کہ بدتمیزی پر آسکتی ہیں ۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے مداح ان کے خلاف کچھ نہیں سن سکتے، ان میں شدید غصہ پایا جاتا ہے ۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 35 اراکین کو ڈی نوٹی فائی کردیا

پڑھنے کے اگلے

چین کا نیا سال، خوشحالی آگے کسی جگہ پر آپ کی منتظر

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے