
اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے مزید استعفے منظور کرنے پر ہوم ورک مکمل کر لیا گیا، سپیکر نے پی ٹی آئی کے مزید 30 استعفے منظور کرنے کی تیاری کر لی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مزید اراکین کے استعفے مرحلہ وار منظور کیے جائیں گے، قومی اسمبلی شعبہ قانون سازی نے ہوم ورک مکمل کر لیا ، قومی اسمبلی شعبہ قانون سازی نے فائل سپیکر کو بھجوا دی۔
مسلم لیگ ق کےمونس الٰہی اور چودھری حسین الٰہی کو بھی ایوان سے باہر کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
آئین کے آرٹیکل 64 کی شق دو کو استعمال کرتے ہوئے دونوں کے خلاف کارروائی ہو سکتی ہے۔