PK Press

شادی سے قبل دلہن سے ملنے کی کوشش نوجوان کو مہنگی پڑ گئی

سوڈان میں شادی سے چند روزقبل دلہن سے ملنے کی کوشش نوجوان کو مہنگی پڑ گئی۔ اہل خانہ نے واردت کے شبے میں پولیس بلا لی۔ فائرنگ سے دولہا ہلاک ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی سوڈان کے پولیس حکام نے بتایا کہ ’شادی کی تقریب سے پہلے دولہا نے چوری چھپے آکر دلہن سے ملنے کی کوشش کی‘۔ ’ گھر والوں نے لاعلمی کے باعث شور مچا دیا کہ مویشیوں کے باڑے میں چور چھپے ہوئے ہیں‘۔
پولیس انسپکٹر نے بتایا کہ’ سوڈانی نوجوان لڑکی کے اہل خانہ کو مہر کی رقم ادا کرچکا تھا اور وہ رات اپنے دوست کے ہمراہ منگیتر سے ملنے پہنچا تھا‘۔
’دلہن کے بھائی نے گھر کے باہر مویشیوں کے باڑے میں غیر معمولی نقل و حرکت دیکھ کر پولیس کو رپورٹ کی کہ کوئی شخص مویشی چرانے کے لیے گھس آیا ہے‘۔
پولیس کے آنے پر نوجوان نے فرار ہونے کی کوشش کی تو اہلکار نے چور سمجھ کر اس پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر دم توڑ گیا۔فائرنگ کرنے والے اہلکار کو گرفتار کر کے پوچھ گچھ شروع کردی گئی ۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

شائقین کرکٹ کے لئے ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی کے میچز فین پوڈ پر دیکھنے کا شاندار موقع

پڑھنے کے اگلے

جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کا متفقہ میئر کراچی لانے کا فیصلہ

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے