PK Press

پی ٹی آئی کے مزید 35 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے مزید 35 ارکان کے استعفے منظور کر لیے۔ ۔ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے 35 مزید استعفے منظور کر لیے گئے ۔تحریک انصاف کے استعفے منظوری کے بعد الیکشن کمیشن کو بھیج دئیے گئے ۔
اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پی ٹی آئی کے جن اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کیے گئے ہیں ان میں ڈاکٹرحیدرعلی خان،سلیم رحمان،صاحبزادہ صبغت اللہ،محبوب شاہ ،محمد بشیر خان،جنید اکبر،شیرعالم خان،علی خان جدون ،مجاہد علی،ارب عامر ایوب،شیرعلی ارباب،شاہداحمد،گل داود خان ،محمد اقبال خان،عامر محمود کیانی،سیدفیض الحسن ،شیر اکبر عندلیب عباس ملیکہ بخاری
ملک کرامت علی کھوکھر،سیدفخرامام،ابراہیم خان، طاہراقبال، اورنگزیب خان کھچی،مخدوم خسروبختیار،عبدالمجید خان،اسما قدیر،منوربی بی بلوچ،انجنیئر عثمان خان ترکئی،ظہورحسین قریشی کے استعفے شامل ہیں۔
یاد رہے کہ چند روز قبل بھی اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے 35 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے تھے۔

 

Image

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی

پڑھنے کے اگلے

چوھردی شجاعت نے مونس الٰہی کو اہم امور کی سربراہی سے ہٹادیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے