
عالمی سطح پر پاکستانی شارٹ فلموں کی پذیرائی کا سلسلہ جاری ہے۔ حال ہی میں پاکستانی شارٹ فلم ‘نام بدل دینا نے کان فلم فیسٹیول کے تحت ہونے والے ورلڈ فلم فیسٹیول کی فائنل فہرست میں جگہ بنائی ہے۔
اس کیٹگری میں ‘نام بدل دینا کے ساتھ ساتھ دنیا بھر سے 60 شارٹ فلموں کو منتخب کیا گیا ہے یہ انتخاب اس لیے اہم ہے کیوں کہ اس کے بعد نہ صرف کان کےمرکزی فیسٹیول کے دروازے فلم کے لیے کھل جاتے ہیں بلکہ برطانوی اکیڈمی ایوارڈ کا درجہ رکھنے والے ‘بافٹاایوارڈز ‘کے لیے بھی اہل ہوجاتی ہیں۔
کینیڈا میں مقیم پاکستانی پروڈیوسر نوید فاروقی کی ‘ڈیپ بلیو ڈورزکمپنی کے تحت بننے والی فلم اس سے قبل چھ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ایوارڈز جیت چکی ہے۔
فلم نے کان ورلڈ فلم فیسٹیول کے فائنل میں جگہ بنانے سے قبل ڈائمنڈ بیل انٹرنیشنل فلم فیسٹیول، ماکژمتھران انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ، پوم بکار انڈی پنڈنٹ فلم فیسٹیول ، سندربان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ، گولڈن لائن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول اور ٹیگور انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین انٹرنیشنل شارٹ فلم کا ایوارڈ جیتا ہے۔
مصنفہ ردا بلال اور ہدایت کارہ ارشیلا سلمان کی اس 26 منٹ کی شارٹ فلم میں حرا خان اور ارسلان خان نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔