PK Press

عمران خان کو خوش کرنے کیلئے پرویز الہی گھر کی تقسیم تک پہنچ گئے تھے ،چودھری شجاعت

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ عمران خان کو خوش کرنے کیلئے پرویز الٰہی گھر کی تقسیم تک پہنچ گئے تھے،میں نے کہا ایسی دیوار تو نہیں بننے دوں گا، دیوار بنانے کا مقصد عمران خان کو یقین دلانا تھا کہ ہم علیحدہ ہیں۔
اپنے ایک بیان میں چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ عام انتخابات وقت پر ہوتے نظر نہیں آ رہے، فوری انتخابات کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، تمام جماعتیں معاشی بحالی کے ون پوائنٹ ایجنڈے پرمل بیٹھ کر فیصلے کریں اور معاشی بحالی کی مشترکہ کانفرنس کی سربراہی چیف جسٹس آف پاکستان کریں۔
چودھری شجاعت نے کہا مونس الہٰی کو ق لیگ سے نکالنے کا ارادہ نہیں ہے، شوکاز نوٹسز صرف ان کےغلط اقدام کو روکنے کے لئے دیے ہیں، میں چاہتا ہوں کہ پرویزالہیٰ مسلم لیگ ق میں ہی رہیں، میرے اور پرویز الہیٰ کے درمیان سارا معاملہ ایم پی ایز کے متعلق خط سے خراب ہوا، مجھے پرویزالہیٰ نے بہت کہا کہ خط واپس لے لیں لیکن میں نے کہا یہ ناممکن ہے۔
سینئرسیاستدان نے مشورہ دیا کہ تمام جماعتیں معاشی بحالی کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر مل بیٹھ کر فیصلے کریں اور معاشی بحالی کی مشترکہ کانفرنس کی سربراہی چیف جسٹس آف پاکستان کریں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

ورلڈ بینک کی پاکستان کیلئے قرض کی منظوری مؤخر کرنے کی تردید

پڑھنے کے اگلے

آصف زرداری کو ایک اور کیس میں ریلیف مل گیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے