PK Press

ہاشم آملہ نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

hashim-amla

جنوبی افریقا کے اسٹار کرکٹر ہاشم آملہ نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ۔
ہاشم آملہ نے 2019 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا جس کے بعد وہ انگلش کاؤنٹی میں کھیلتے نظر آتے تھے ،

تاہم اب انہوں نے پروفیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے ۔
39 سالہ ہاشم آملہ نے 124 ٹیسٹ میچز میں جنوبی افریقا کی نمائندگی کہ جس میں اُنہوں نے 46.64 کی اوسط سے 9 ہزار 282 رنز بنائے ، جس میں 28 سنچریاں بھی شامل تھی ، جیک کیلس کے بعد وہ

اس فارمیٹ میں جنوبی افریقا کی جانب سے سب سے زیادہ رنز کرنے والے بیٹر ہیں ۔
ہاشم آملہ کا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑا اسکور 311 رنز ناٹ آؤٹ ہے جو اُنہوں نے 2012 میں انگلینڈ کے خلاف اوول میں بنایا تھا ،

وہ ٹرپل سنچری اسکور کرنے والے جنوبی افریقا کے پہلے بیٹر بھی ہیں ۔
ہاشم آملہ نے تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر 18 ہزار 672 رنز اسکور کیے ،

اُنہوں نے جنوبی افریقا کی جانب سے 181 ون ڈے اور 44 ٹی ٹوئنٹی بھی کھیلے ہیں ۔
انہوں نے 181 ون ڈے میچز میں 27 سنچریوں کی مدد سے 8 ہزار 113 رنز بنائے جبکہ 44 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں ایک ہزار 277 رنز اسکور کیے ۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

قوم کے لئے بڑی خوشخبری ، متحدہ عرب امارات نے 2بلین ڈالر قرض ادائیگی موخر کر دی

پڑھنے کے اگلے

ورلڈ بینک کی پاکستان کیلئے قرض کی منظوری مؤخر کرنے کی تردید

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے