PK Press

کامل علی آغا کو ق لیگ سے نکالنے کا کیس ،طارق بشیر چیمہ کو دوبارہ نوٹس جاری

الیکشن کمیشن نے کامل علی آغا کو ق لیگ سے نکالنے کے کیس میں طارق بشیر چیمہ کو دوبارہ نوٹس جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں کامل علی آغا کو ق لیگ سے نکالنے کے کیس کی سماعت ہوئی،طارق بشیر چیمہ کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوا،حکام الیکشن کمیشن نے کہاکہ طارق بشیر چیمہ کو نوٹس جاری کیا تھاکس اختیار سے کامل علی آغا کو نکالا،طارق بشیر چیمہ نے کوئی جواب نہیں دیا۔
ممبرپنجاب بابربھروانہ نے استفسار کیا قانونی طور پر کیا پوزیشن ہے؟حکام الیکشن کمیشن نے کہاکہ پارٹی صدر اور سنٹرل ورکنگ کمیٹی کا اختیار استعمال کیا جا سکتا ہے، ممبر سندھ نثار درانی نے کہاکہ آئندہ سماعت تک طارق بشیر چیمہ کا جواب آیا تو جائزہ لینگے، الیکشن کمیشن نے طارق بشیر چیمہ کو دوبارہ نوٹس جاری کردیااورکیس نے مزید سماعت 25 جنوری تک ملتوی کردی ۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

مجھے دباو میں کھیلنا اور پرفارم کرنا پسند ہے ۔وینندو ہسرنگا

پڑھنے کے اگلے

خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل، گورنر نے وزیراعلی کی سمری پر دستخط کردیے

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے