
چودھری شجاعت کو پاکستان مسلم لیگ کی صدارت سے ہٹانے کے کیس میں سینٹر کامل علی آغا کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق کامل علی آغا کے وکیل نے الیکشن کمیشن میں پیش ہو کر کہا کہ پارٹی صدارت کیس کے فیصلے کیلئے آیا ہوں، جس پر الیکشن کمیشن افسران کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آج ہماری اس حوالے سے میٹنگ ہے، وکیل نے استدعا کی کہ کیس کا فیصلہ جلد سنایا جائے ۔