
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر حاجی غلام علی کو بجھوا دی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ محمود خان نے خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل پر دستخط کردیے
جس کے بعد اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس گورنر کو بجھوا دی۔ گورنر 48گھنٹے کے اندر سمری پر دستخط کریں گے تاہم اگر 48گھنٹے کے اندر وہ سمری پر دستخط نہیں کرتے تو اسمبلی خود بخود تحلیل ہوجائے گی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ اسمبلی توڑنے کا فیصلہ ملکی مفاد میں کیا ہے ،
انتخابات میں دوتہائی اکثریت حاصل کر کے دوبارہ حکومت بنائیں گے ۔.