PK Press

بشریٰ انصاری نے عمران خان کیخلاف بیانات پر خاموشی توڑ دی

سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف بیانات پر خاموشی توڑتے ہوئے بالآخر ردعمل جاری کر دیا۔
بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ میرے نام سے ٹوئٹر پر جعلی اکاونٹس بنائےگئے ہیں جن کا استعمال کرتے ہوئے عمران خان کے خلاف باتیں کی گئی ہیں

جبکہ ان تمام بیانات سے میرا کسی قسم کا کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے،

انہوں نے کہاکہ عمران خان کے خلاف دیے گئے بیانات سے مجھے سخت نفرت ہے۔
اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ان کے نام سے جعلی ٹوئٹر اکاونٹ کی تصویر دکھاتے ہوئے کہا کہ میں ٹوئٹ کرتی ہی نہیں ہوں بلکہ میں نے تو اپنے ذاتی اکاونٹ سے 2 سال میں ایک بار ہی ٹوئٹ کی ہوگی،مجھے ٹوئٹر ’’گٹر ‘‘ سے نفرت ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

فرخ خان بارے آڈیو تشویشناک،کارکنا ن ان کےساتھ کھڑے ہیں ، برات جان

پڑھنے کے اگلے

عمران خان پر تنقید موٹیویشنل اسپیکر قاسم علی شاہ کو مہنگی پڑ گئی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے