PK Press

فرخ خان بارے آڈیو تشویشناک،کارکنا ن ان کےساتھ کھڑے ہیں ، برات جان

کوئٹہ : پاکستان مسلم لیگ (ق) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری برات جان نے پارٹی کی مرکزی صدر شعبہ خواتین فرخ خان سے متعلق مبینہ آڈیو لیک کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام پارٹی کارکنان مسز فرخ خان کے ساتھ کھڑے ہیں،وجاہت حسین اور حسین الٰہی اپنا علاج کروائیں ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری وجاہت کی اپنے بیٹے حسین الہٰی کے ساتھ گفتگو کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آئی ۔
مبینہ آڈیو میں چوہدری وجاہت کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’ووٹ کاؤنٹ ہوگا کہ نہیں؟‘ جس کے جواب میں حسین الہٰی کہتے ہیں ’جو ووٹ آف کانفیڈنس ہوگا، اس میں ہمارا ووٹ تو کسی طرف نہیں آئے گا۔‘
حسین الہٰی کہتے ہیں ’اُنہوں نے بس 186 پورے کرنے ہیں۔ نہیں 172 پورے کرنے ہیں نیشنل اسمبلی میں، پارلیمانی پارٹی اُن کے پاس ہے، ابھی پارلیمانی لیڈر تو مونس بھائی ہیں۔‘
مبینہ آڈیو میں حسین الہٰی کہتے ہیں ’اُن کے پاس تین ہیں اور ہم دو ہیں۔‘
چوہدری وجاہت حسین کہتے ہیں ’تو ایک عورت غائب کر دیں گے‘، جواب میں حسین الہٰی کہتے ہیں ’ہاں یہ ہے عورت غائب ہوجائے پھر کچھ ہوسکتا ہے۔‘
مبینہ آڈیو میں چوہدری وجاہت حسین کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ’بوڑھی عورت ہے ویسے بھی مرنے والی ہے‘، جواب میں حسین الہٰی کہتے ہیں کہ ’مونس بھائی کو آئیڈیا دیتا ہوں، عورت کو ووکیشن پر بھیج دیں۔‘
چوہدری وجاہت حسین کہتے ہیں ’جی؟‘ حسین الہٰی دوبارہ کہتے سنے جاسکتے ہیں کہ ’مونس بھائی کو آئیڈیا دیتا ہوں، عورت کو ووکیشن پر بھیج دیں‘، جس کے جواب میں چوہدری وجاہت حسین کہتے ہیں ’اس کو غائب کرنے میں 10 منٹ لگنے ہیں اور لاہور میں کردیں گے۔‘

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس گورنر کو بجھوا دی

پڑھنے کے اگلے

بشریٰ انصاری نے عمران خان کیخلاف بیانات پر خاموشی توڑ دی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے