
سپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے 35 ارکان کے استعفے منظور کرلیے۔
اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے تصدیق کی کہ انہوں نے تحریک انصاف کے 35 ارکان کے استعفے منظور کرلیے ہیں۔
جن ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے گئے ان میں پرویز خٹک، قاسم سوری، اسد قیصر، علی امین گنڈا پور، نورالحق قادری، عطااللہ ، راجہ خرم نواز، عمران خٹک، شیخ رشید، مراد سعید، عمرایوب خان، شہریار آفریدی ، صداقت علی خان، غلام سرور خان، شیخ راشد شفیق و دیگر شامل ہیں۔
اس کے علاوہ منصور حیات خان، فواد احمد، ثنا اللہ خان مستی خیل کے استعفے بھی منظور کرلیے گئے ہیں۔
حماد اظہر، شفقت محمود، عامر ڈوگر ، شاہ محمود قریشی، زرتاج گل، فہیم خان، سیف الرحمان، عالمگیر خان، علی زیدی کے استعفے بھی منظور کرلیے گئے ہیں۔
Tags: Latest