PK Press

فرخ خان کاشہریوں کو درپیش تصدیق کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے کا مقدم

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ (ق) شعبہ خواتین کی صدر ورکن قومی اسمبلی فرخ خان نے نادرا کی طرف سے

بزرگ ،علیل ،محنت کش شہریوں کی انگلیوں کے نشانات کی تصدیق میں پیش آنے والے دیرینہ مسئلے کا جدید ترین حل متعارف کرائے جانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ

یہ مسئلہ دراصل میں نے ہی قومی اسمبلی میں اٹھایا تھا اور اس ضمن میں ہماری بعد میں چیئرمین نادرا طارق ملک سے ملاقات بھی ہوتی تھی ،ہماری طرف سے اٹھائے گئے اس مسئلے کے حل کےلئے سنجیدہ اقدامات کرنے پر چیئرمین نادرا خاص طور پر قابل تعریف ہیں ۔

اپنے ایک بیان میں فرخ خان نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل بعض شہریوں کو ویریفکیشن کے حوالے سے درپیش مسئلے کو انہوں نے قومی اسمبلی میں اٹھایا تھا اور جب اس پر کوئی پیشرفت نہ ہوئی تو بعد میں وومن کاکس کے وفد نے چیئرمین نادرا سے ملاقات کی

اس دوران میں نے دوبارہ ان کی توجہ اس اہم مسئلے کی طرف مبذول کرائی اور چیئرمین نادرا اس ضمن میں کئے گئے وعدے کو پورا کیاجس پر میں انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہوں ۔

واضح رہے کہ سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بھی یہ مسئلہ اٹھانے پر فرخ خان کی تعریف کی تھی ۔خیال رہے کہ نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے بزرگ ،علیل ومحنت کش شہریوں کی انگلیوں کے نشانات کی تصدیق میں پیش آنے والے دیرینہ مسئلے کا

جدید ترین حل متعارف کروا دیا۔60سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کو بالخصوص بینکوں میں بائیومیٹرک تصدیق میں مشکل پیش آنے کی صورت میں ان سے چند خفیہ سوالات پوچھے جائیں گے جن کے درست جوابات دینے پر ان کی تصدیق فوری کر دی جائے گی۔

44لاکھ خواتین رجسٹریشن ،صنفی فرق 4.6فیصد رہ گیا،چیئرمین نادرا

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چودھری پرویز الٰہی کے بعد مسلم لیگ ق کے مزیدکتنے اراکین کو نوٹسز جاری ہوئے ؟

پڑھنے کے اگلے

سراج الحق کا ملک کے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے