
اسلام آباد:مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا ۔
پارٹی کا جنرل کونسل اجلاس 26 جنوری کو اسلام آباد میں ہو گا ،
اجلاس میں پارٹی معاملات کے حوالے سے اہم مشاورت ہو گی ۔
اجلاس میں ملکی اور سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت ہو گی۔
اجلاس میں ق لیگ اہم فیصلے کرے گی ،جنرل کونسل اجلاس میں ق لیگ مستقبل کی حکمت عملی طے کرے گی۔