
اسلام آباد:وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے کہا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی کی ق لیگ کو پی ٹی آئی میں ضم کرنے کی خواہش کسی اور کی ضد معلوم ہوتی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چودھری سالک حسین نے کہا کہ پرویز الٰہی کی ق لیگ کو پی ٹی آئی میں ضم کرنی کی خواہش ان کی اپنی نہیں لگتی، ق لیگ کو پی ٹی آئی میں ضم کرنے کی خواہش کسی اور کی ضد لگتی ہے۔
چودھری پرویز الٰہی صاحب کی مسلم لیگ ق کو تحریک انصاف میں ضم کرنی کی خواہش انکی اپنی نہیں بلکہ کسی اور کی ضد لگتی ہے. بچوں کی انا اور خواہشات پر سیاسی فیصلے کرنے سے پہلے ایک دفعہ اپنی ہی کہی ہوئی باتیں یاد کر لیں۔ جس شخص کو آج آپ چلا ہوا کارتوس بول رہے ہیں انہی کی وجہ سے…
— Salik Hussain (@ChSalikHussain) January 16, 2023
وفاقی وزیر نے کہا کہ بچوں کی انا اور خواہشات پر سیاسی فیصلے کرنے سے پہلے اپنی کہی باتیں یاد کر لیں، جسے آپ چلا ہوا کارتوس بول رہے ہیں انہی کے سبب پارٹی کی پہچان اور عزت ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران کہا تھا میں نے پرویز الٰہی کو تجویز دی ہے کہ ق لیگ کو پی ٹی آئی میں ضم کر دیں جبکہ اس حوالے سے گزشتہ روز چوہدری پرویز الٰہی نے کہا تھا ہم نے اس معاملے پر اراکین اسمبلی کا اجلاس طلب کیا ہے اس میں فیصلہ کریں گے۔