PK Press

ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک کے قیام کی ساتویں سالگرہ

aiib

 

اے آئی آئی بی کے منصوبوں پر 38.8 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ سرمایہ کاری کی گئی
بیجنگ ()

ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک نے، جو چین کی طرف سے شروع کیا گیا پہلا کثیر الجہتی ترقیاتی ادارہ ہے ، 16 جنوری کو اپنے قیام کی ساتویں سالگرہ منائی۔ گزشتہ سات برسوں کے دوران اے آئی آئی بی نے 30 سے زائد ممالک میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں مدد کی ہے اور مقامی لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنایا ہے۔پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2016 سے 2022 تک ، بنیادی ڈھانچے کی تعمیر ، مقامی معاشی اور معاشرتی ترقی کو فروغ دینے اور لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لحاظ سے ، اے آئی آئی بی نے مجموعی طور پر202 منصوبوں کی منظوری دی ہے جن پر 38.8 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ سرمایہ کاری کی گئی ۔ان میں توانائی ، نقل و حمل ، پانی ، مواصلات ، تعلیم اور عوامی صحت سمیت دیگر شعبے شامل ہیں ۔

چھ براعظموں سے تعلق رکھنے والے 106 ارکان کے ساتھ اے آئی آئی بی اب دنیا کی 81 فیصد آبادی اور جی ڈی پی کے 65 فیصد کا احاطہ کرتا ہے، جو ارکان کی تعداد کے لحاظ سے عالمی بنک کے بعد دنیا کا دوسرا سب سے بڑا بین الاقوامی کثیر الجہتی ترقیاتی ادارہ ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

پرامن بقائے باہمی چین اور امریکہ دونوں کے لئے باٹم لائن ہونی چاہئے، چین

پڑھنے کے اگلے

چین مخالف بین الاقوامی تنظیم ” سنکیانگ وکٹم ڈیٹا بیس کی جعل سا زی بے نقاب

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے