PK Press

چودھری شجاعت نے پرویز الٰہی کی پارٹی رکنیت معطل کردی

moonis-and-shujat

سربراہ مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین نے چودھری پرویزالہیٰ کی پارٹی رکنیت معطل کردی۔
شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ صوبائی صدر کسی صورت پارٹی کو دوسری پارٹی میں ضم نہیں کرسکتا۔ چودھری پرویزالہیٰ کو 7 دن کے اندر شوکاز نوٹس دینے کا پابند کیا گیا ہے۔
شوکاز نوٹس کا جواب نہ دینے کی صورت میں پرویز الہی کے خلاف پارٹی آئین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اس سے قبل مسلم لیگ ق کے رہنما وفاقی وزیر سالک حسین نے مسلم لیگ ق کے پی ٹی آئی میں ضم ہونے کے حوالے سے نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی پی ٹی آئی میں جاتاہے تو ایک گروپ جائے گا، ق لیگ پی ٹی آئی میں ضم نہیں ہورہی۔
شجاعت حسین کے صاحبزادے سالک حسین نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی کی ق لیگ کو تحریک انصاف میں ضم کرنے کی خواہش ان کی اپنی نہیں، بلکہ کسی اور کی ضد لگتی ہے۔

پرویز الٰہی کی ق لیگ کوپی ٹی آئی میں ضم کرنے کی خواہش کسی اور کی ضد لگتی ہے،سالک حسین

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

پرویز الٰہی کی ق لیگ کوپی ٹی آئی میں ضم کرنے کی خواہش کسی اور کی ضد لگتی ہے،سالک حسین

پڑھنے کے اگلے

چودھری پرویز الٰہی کے بعد مسلم لیگ ق کے مزیدکتنے اراکین کو نوٹسز جاری ہوئے ؟

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے