
چودھری پرویز الہی کی زیر صدارت اجلاس میں پی ٹی آئی میں انضمام کا فیصلہ نہ ہوسکا ۔تمام قیادت نے وزیراعلیٰ پنجاب پراعتماد کا اظہارکیا۔
پرویز الٰہی کی زیر صدارت مسلم لیگ ق کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں چودھری وجاہت حسین، حسین الٰہی ایم این اے، سینیٹر کامل علی آغا، حافظ عمار یاسر، باؤ رضوان، شجاعت نواز اجنالہ، عبداللہ یوسف، ساجد احمد خان بھٹی، ڈاکٹر افضل، چودھری احسان الحق، میاں عمران مسعود، باسمہ چودھری، خدیجہ فاروقی سمیت خرم منور منج اور ایاز خان نیازی نے شرکت کی۔
اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ضم ہونے کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔شرکاء نے پی ٹی آئی کے ساتھ ضم ہونے کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں ۔
اجلاس کا چودھری پرویزالٰہی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیاگیا۔تمام فیصلوں کا اختیار چودھری پرویزالٰہی کوتفویض کر دیا گیا۔
مسلم لیگ ق کے اجلاس میں مشاورتی عمل کو مزید بڑھانے کا فیصلہ ،ضلع کی سطح پر پارٹی عہدیداران سے بھی مشاورت کی جائے گی۔
تمام ضلعی عہدیداران کے اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔مسلم لیگ ہاؤس میں بھی عہدیداران کا اجلاس بلایا جائے گا ۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی خود بھی عہدیداران سے خطاب کریں گے ۔خواتین ونگ پنجاب کی صدر خدیجہ فاروقی خواتین عہدیداران کے ساتھ مشاورتی عمل کا آغاز کریں گی ۔وکلا ونگ، لیبر ونگ، اقلیتی ونگ، یوتھ ونگ، علماء، کسان، کلچر، تاجر، ڈاکٹر سمیت تمام ونگز کے ساتھ مشاورت کی جائے گی ۔
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت مسلم لیگ قائداعظم کا مشاورتی اجلاس: مسلم لیگ قائداعظم کے الیکٹورل کالج کے تمام عہدیدار شریک
پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ضم ہونے کے حوالے سے تفصیلی مشاورت – شرکاء نے پی ٹی آئی کے ساتھ ضم ہونے کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں pic.twitter.com/9phtzELjXx— CM Punjab Updates (@CMPunjabPK) January 16, 2023