PK Press

چینی صدر کا چینی جدیدیت کی تکمیل کے لئے سیاسی جماعتوں کے مزید اہم کردار پر زور

 

عظیم نشاۃ الثانیہ کی تکمیل کے حوالے سے پوری قوم کا اتحاد بہت ضروری ہے، شی جن پھنگ

بیجنگ ()

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے چین کے روایتی تہوار جشن بہار کی آمد پر چین کی مختلف سیاسی جماعتوں کی مرکزی کمیٹیوں ، آل چائنا فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس کے سربراہوں اور غیرجماعتی شخصیات کے ساتھ مذاکرے میں شرکت کی۔شی جن پھنگ نے اس موقع پر جشن بہار کی مناسبت سے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ دو ہزار تیئس سی پی سی کی بیسویں قومی کانگریس کے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کا آغاز ہے، اس دوران امید اور چیلنجز بیک وقت موجود ہیں۔پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق انہوں نے امید ظاہر کی کہ چین کی مختلف سیاسی جماعتیں جوش و جذبے سے چینی جدیدیت کی تکمیل کے سلسلے میں مزید اہم کردار ادا کریں گی۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ 2022 کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور چین کی تاریخ میں نہایت اہمیت کا حامل سال ثابت ہوا ہے۔ پارٹی قیادت سے جڑے رہتے ہوئے سی پی سی کے ساتھ ملکر جد و جہد کرنا ہمیشہ ملک میں کثیرالجماعتی تعاون کی سیاسی بنیاد رہا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ایک سوشلسٹ جدید مضبوط ملک کی تعمیر اور چینی جدیدیت کے ذریعے چینی قوم کی عظیم نشاۃ الثانیہ کی تکمیل کے حوالے سے پوری قوم کا اتحاد بہت ضروری ہے اور امید ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں مزید اہم کردار ادا کریں گی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

جیمی اوورٹن کی جگہ کارلوس براتھویٹ گلف جائنٹس کے لیے منتخب

پڑھنے کے اگلے

چین کا مسئلہ فلسطین کو عالمی ایجنڈے میں ترجیحی اہمیت دینے پر زور

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے