PK Press

سراج الحق کا ملک کے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اس وقت جماعت اسلامی بلدیاتی الیکشن میں سب سے بڑی پارٹی بن کر سرفہرست آ چکی۔ جماعت اسلامی کے پولنگ ایجنٹوں کے نتائج واضح کرتے ہیں کہ جماعت اسلامی اکثریت میں ہے، لیکن الیکشن کمیشن کی جانب سے اب تک نتائج جاری نہ کرنے سے شکوک و شبہات مزید بڑھ رہے ہیں۔
منصورہ سے جاری بیان میں انھوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ جماعت اسلامی کے ساتھ ساتھ باقی سیاسی جماعتوں کے انتخابی نتائج میں بھی ردوبدل کی جا رہی ہے۔ عوام اور کارکنوں سے اپیل کرتا ہوں کہ ملک کے بڑے شہروں میں مختلف جگہوں پر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں۔
سراج الحق نے منگل کو مرکزی نظم کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے تناظر میں آئندہ کا لائحہ عمل دیا جائے گا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

فرخ خان کاشہریوں کو درپیش تصدیق کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے کا مقدم

پڑھنے کے اگلے

مسلم لیگ ق اپنا علیحدہ تشخص برقرار رکھے گی،پی ٹی آئی میں انضمام کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،مصطفیٰ ملک

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے