PK Press

مسلم لیگ ق اپنا علیحدہ تشخص برقرار رکھے گی،پی ٹی آئی میں انضمام کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،مصطفیٰ ملک

ch shujat hussain

ch shujat hussain

پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی ترجمان اور سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفیٰ ملک نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ق اپنا علیحدہ تشخص برقرار رکھے گی،

بطور جماعت کسی دوسری جماعت میں ضم ہونے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا اور نہ کسی صوبائی تنظیم کو یہ حق دیا جاسکتا ہے، تاہم انفرادی حیثیت میں جو جہاں جانا چاہے اس کا حق ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ ملک نے کہا کہ مسلم لیگ ق ملک کی حکمران جماعت رہ چکی ہے، اپنے وجود کے بعد ملکی سیاست میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ، چوہدری صاحبان کے خاندانی تنازعے میں جماعت کے وجود پر سوالیہ نشان پیدا کرنے والے مخلص اور نظریاتی مسلم لیگی کارکنوں کی دل آزادی کر رہے ہیں، تحریک انصاف اور مسلم لیگی کارکنوں کا سیاسی مزاج اور نظریہ مختلف ہے،دونوں جماعتوں میں اتحاد کے باوجود کبھی ہم آہنگی نہیں رہی،

انہوں نے کہا ملکی سیاست میں چودھری شجاعت حسین کا کردار کسی شخصیت اور جماعت کی مقبولیت کا محتاج نہیں ۔انہوں نے ہمیشہ قومی ایشوز پر کلیدی کردار ادا کیا اور ملک و قوم کی راہنمائی کی۔

ترجمان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چودھری شجاعت حسین کے سائے میں پروان چڑھنے والے انکے بارے منفی باتیں کر کے اپنا سیاسی قد مزید کم کر رہے ہیں، عمران کی محبت میں دیوانے ہونے والے جہانگیر تریں، علیم خان سے سلوک نہ بھولیں،

عمران خان نے ہمیشہ مشکل وقت میں ساتھ دینے والوں سے بے اعتنائی برتی اور استعمال کے بعد انہیں ٹشو پیپر کی طرح استعمال کر کے پھینک دیا،مسلم لیگی کارکن کبھی بھی تحریک انصاف میں ضم ہونے کے فیصلے کو تسلیم نہیں کریں گے ۔

میں انہیں کیسے چھوڑ دوں “

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

سراج الحق کا ملک کے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان

پڑھنے کے اگلے

کوئٹہ میں شاہد آفریدی کرکٹ اکیڈمی کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے