PK Press

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو سندھ ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا

shahbaz gill

shahbaz gill

کراچی: پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو سندھ ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا، عدالت نے پولیس حکام کے جواب پر درخواست نمٹا دی۔
جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو قومی اداروں کے خلاف تضحیک آمیز بیان دینے سے متعلق کراچی میں درج 3 مقدمات کالعدم قرار دینے سے متعلق پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
پولیس نے شبہاز گل کیخلاف درج 3 مقدمات ختم کر دیے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ 3 مقدمات کو سی کلاس کرنے سے متعلق رپورٹ مجسٹریٹس کے پاس جمع کروائی جائے گی۔
شہباز گل کے خلاف تھانہ برگیڈ، رضویہ اور سرجانی میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔ عدالت نے پولیس کے جواب پر شہباز گل کی درخواست نمٹا دی۔
دائر درخواست میں شہباز گل نے موقف اپنایا تھا کہ میرے خلاف تھانہ سرجانی ٹاون، برگیڈ اور رضویہ میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ بیان سے متعلق مقدمہ لاہور کے تھانہ مانگا منڈی میں درج ہوچکا ہے۔ صغرا بائی کیس کی روشنی میں ایک واقعہ کا ایک ہی مقدمہ درج کیا جاسکتا ہے۔ کراچی میں درج مقدمات کو کالعدم قرار دیا جائے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چین کی سیاحتی سرگرمیوں کی بحالی عالمی سیاحتی منڈی کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا

پڑھنے کے اگلے

وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے