PK Press

وزیراعلیٰ پنجاب نے دولتانہ کو تحصیل کا درجہ دینے کی منظوری دیدی

وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے تحصیل گوجر خان کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا ۔
راولپنڈی کی تحصیلوں میں مزید ایک تحصیل کا اضافہ کر دیا گیا ۔
وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی نے دولتالہ کو تحصیل کا درجہ دینے کی اصولی منظوری دے دی ۔
وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے گوجر خان اور راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی ،
صوبائی وزیر راجہ بشارت، امجد محمود چودھری، چودھری ساجد محمود اور جاوید کوثر نے وزیر اعلی سے ملاقات کی۔
وزیر اعلی چودھری پرویز الہی نے دولتالہ کو تحصیل کا درجہ دینے کا نوٹیفکیشن اراکین صوبائی اسمبلی کو دیا ،
راجہ بشارت، امجد محمود چودھری، چودھری ساجد محمود اور جاوید کوثر نے دولتالہ کو تحصیل کا درجہ دینے کا نوٹیفیکیشن وصول کیا۔
تحصیل دولتالہ 17یونین کونسلز پر مشتمل ہو گی ۔تحصیل دولتالہ کی ابادی دو لاکھ پچاسی ہزار سات سو انیس افراد پر مشتمل ہے۔

 

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی بین الاقوامی اور مقامی کھلاڑیوں کے لئے ایک اچھا ٹورنمنٹ ثابت ہوگا : اینڈی فلاور

پڑھنے کے اگلے

ملتان ،علی موسی گیلانی نے بستی ملوک میں پہلے جدید نادرا آفس کا افتتاح کردیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے