
1122
حادثہ گزشتہ رات خوشاب سرگودھا روڈ پر دریائے جہلم کے نزدیک پیش آیا
خوشاب میں سرگودھا روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثے میں دولہا سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق منڈی بہاوالدین بیا ہ کر آنے والی
نئی نویلی دلہن،ولیمے کے بعد اپنے شوہراوروالدین کے ہمراہ واپس منڈی بہاولدین جارہی تھی کہ ان کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث سرگودھا روڈ پر بھوسے والی ٹرالی میں جا گھسی جس سے دولہا سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 8زخمی ہو گئے۔
حادثہ گزشتہ رات خوشاب سرگودھا روڈ پر دریائے جہلم کے نزدیک پیش آیا۔وین حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں دولہا محمد عمر فاروق، دلہن کی بہن فاطمہ اور نامعلوم
وین ڈرائیور شامل ہیں۔حادثے کے 2 زخمی ڈی ایچ کیو اسپتال جوہر آباد، ایک زخمی ٹی ایچ کیو اسپتال خوشاب میں زیرعلاج ہے جبکہ 5 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا۔حادثے کا شکار ہونے والی مسافر وین میں 11 افراد سوار تھے۔