PK Press

کچے کیلے کے فوائد جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

raw-banana

کچا کیلا صحت کے لیے انتہائی مفید ہے، اس میں بہت سے وٹامنز اور

منرلز پائے جاتے ہیں جو وزن کم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
کچا کیلا آپ کے نظام ہاضمہ کو بھی مضبوط کرتا ہے۔ اس کے علاوہ اس سے اور بھی کئی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔
کچے کیلوں میں اسٹراچ ایک پرو بائیوٹک ہے جو کثرت سے پائی جاتی ہے،

یہ آپ کی چھوٹی آنت سے گزر کر کر بڑی آنت میں پہنچ جاتی ہے اور آپ کی آنتوں میں موجود صحت مند بیکٹیریا کا کھانا بن جاتی ہے۔

یہ پرو بائیوٹکس آپ کو ادویات کے کھانے کی وجہ سے ہونے والے ڈائریا کو ٹھیک کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
ذیابیطس کے لیے مفید
کچے کیلوں میں انسداد ذیابیطس کی کئی خصوصیات پائی جاتی ہیں

جو ذیابیطس کے مریضوں کے علاج کیلئے کافی مددگار ثابت ہوتے ہیں، اس کا استعمال ذیابیطس ٹائپ ٹو سے نجات کا اہم ذریعہ ہے۔
امراض قلب کیلئے
اس کے علاوہ دل کی بیماریوں پر قابو پانے کیلئے بھی کچے کیلے ک یافادیت سے انکار ممکن نہیں

کیونکہ اس میں بڑی مقدار میں فائبر پایا جاتا ہے۔ اس کے استعمال سے جسم میں کولیسٹرول اور بلڈ پریشر اور شوگر کی سطح میں کمی آتی ہے۔
موٹاپے سے نجات
موٹاپے سے نجات کیلئے کچے کیلے کو اپنی خوراک میں لازمی شامل کریں فائبر کی وجہ نظام ہاضمہ بہتر طریقے سے کام کرتا ہے روزانہ کیلے کھانے سے ایک ہفتے میں آپ اپنے وزن میں خود کمی محسوس کریں گے۔

مونگ پھلی کھانے کے بعد یہ سنگین غلطی ہرگز نہ کریں

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

جب کلمہ نہ سنا سکنے پر انڈین پائلٹ کو پاکستان میں قیدی بنا لیا گیا

پڑھنے کے اگلے

پروین شاکر کو ہم سے بچھڑے28برس بیت گئے

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے