PK Press

سارہ انعام قتل کیس: مرکزی ملزم شاہنوار اور والدہ پر فرد جرم عائد

sara inam murder case

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سارہ انعام قتل کیس میں ملزم شاہ نواز امیر اوراس کی والدہ ثمینہ شاہ پر فرد جرم عائد کردی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج عطا ربانی نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم شاہ نواز اور اس کی والدہ ثمینہ شاہ پرفردجرم عائد کردی۔
سماعت کے دوران دونوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔ عدالت نے استغاثہ سے شہادتیں طلب کرلی ہیں۔ 14 دسمبر کو ہونے والی اگلی سماعت میں پراسیکیوشن کے گواہوں عدالت میں پیش ہوں گے۔
کیس کا پس منظر
ایازامیرکی بہوسارہ کو ان کے بیٹیشاہنوازامیرنے 23 ستمبر کی شب لڑائی جھگڑے کے چک شہزاد کے ایک فارم ہاس مین سرپرجم میں استعمال ہونے والے ڈمبل کے وار سے قتل کردیا تھا۔
مقتولہ سارہ کی فیملی کینیڈا میں رہائش پزیرہونے کیسبب قتل کا مقدمہ تھانہ شہزاد ٹان کے ایس ایچ اوسب انسپکٹر نوازش علی خان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
کینیڈا کی شہریت رکھنے والی 37 سالہ مقتولہ سارہ 3 روز قبل ہی دبئی سے پاکستان پہنچی تھیں جہاں وہ ملازمت کرتی تھیں۔
شاہنوازاور سارہ کی شادی چند ماہ قبل ہی ہوئی تھی جس سے قبل ان کی سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی ہوئی تھی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

وقت آ گیا پاکستان اور امریکا دوطرفہ تعلقات کومزید مستحکم کریں: وزیراعظم شہبازشریف

پڑھنے کے اگلے

آصف زرداری کی چودھری شجاعت کے گھر آمد، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے