
اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ق) شعبہ خواتین کی مرکزی صدر اور رکن قومی اسمبلی فرخ خان نے سینئر سیاسی رہنما سینیٹربیگم نجمہ حمید کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
اپنے ایک تعزیتی بیان میں فرخ خان نے کہا کہ بیگم نجمہ حمید ایک ہمدرد ، ہمیشہ ساتھ نبھانے والی مخلص خاتون تھیں ان کمی پوری نہیں ہوسکتی ،ان سے دلی لگائو تھا۔
فرخ خان نے کہا کہ بیگم نجمہ حمید اورمیری والدہ کی گہری دوستی تھی اورمیرے ساتھ انہوں نے ہمیشہ اپنی بہنوںجیسا برتائو رکھا،فیڈریشن آف بزنس اینڈ پروفیشنل آرگنائزیشن میںساتھ کام کیا،وہ ایک شفیق اور غم گسار بہن، راست گواورپختہ نظریات پر کاربند بہادر سیاسی راہنما تھیں ،وہ اخلاص اور سیاسی تدبرکا پیکر تھیں،ان کا خلا کبھی پر نہیں ہوسکے گا ۔
بیگم نجمہ حمید کی ملک وقوم اور جمہوریت کے لئے ان کی خدمات کو سلام پیش کرتی ہوں ۔بہن طاہرہ اورنگزیب اور مریم اورنگزیب سے دلی ہمدردی اور افسوس کرتی ہوں۔ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں بلند درجہ عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔ آمین