PK Press

مختصر فارمیٹ کی کرکٹ میں باولر زمیچ جتوا سکتے ہیں,اینڈریو ٹائی

Andrew Tye

ابوظبی : ٹین ٹین تیز ترین فارمیٹ سمجھا جاتا ہے اور بہت سے کھلاڑی اسے بیٹر فیورٹ کہتے ہیں لیکن میر ے خیال میں یہ فارمیٹ بیٹرز اور باولرز دونوں کا فیورٹ ہے

ان خیالات کا اظہار آسٹریلوی کرکٹراینڈ ریو ٹائی نے ابوظبی میں جاری ٹی ٹین ٹورنمنٹ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

اینڈریو ٹائی کا مزید کہنا تھا کہ ٹی ٹین فارمیٹ میں بلے بازوں کی ترجیح زیادہ سے زیادہ رنز بنانا ہوتے ہیں لیکن گیند باز کا کام بہترین گیند بازی سے بلے بازوں کی مشکلات میں اضافہ کرنا اور زیادہ سے زیادہ وکٹس کا حصول ہوتا ہے

کیونکہ بہترین گیند بازی مد مقابل ٹیم کاا سکوز کم رکھنے میں معاونت کرتی ہے اور اس سے اپنی ٹیم کی پوزیشن بھی مستحکم رہتی ہے ایک سوال کے جواب میں اینڈریو ٹائی کا کہنا تھا کہ ہماری اولین ترجیح یہی ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ وکٹس حاصل کی جائیں تاکہ

مخالف ٹیم ہمارے زیر اثر رہے اور جیت کے لئے آسان ہدف ملے اور میں اس حکمت عملی سے اب تک کافی کامیابی حاصل کر چکا ہوں میں جانتا ہوں ہوں

کے ایک باولر کو کم سے کم باونڈریز اور زیادہ ڈاٹ بال کروانا بہت اہم ہے ابوظبی ٹی ٹین کے حوالے سے کئے گئے سوال کے جواب میں اینڈریو ٹائی نے کہا کہ یہ فارمیٹ بیٹرز اور باولرز دونوں کا فیورٹ ہے اور اس وقت تک تمام ٹیمیں بہتر کھیل کا مظاہر ہ کر رہی ہیں ۔

ہماری کوشش ہے کہ ٹیم ابوظبی فائنل میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہو واضح رہے کہ ابوظبی ٹی ٹین کا فاینل چار دسمبر کو کھیلا جائے گا ۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

دنیا جتنی زیادہ ہنگامہ خیز ہوگی، چین اور یورپی یونین کا تعاون اتنا ہی اہم ہوگا، چینی میڈ یا

پڑھنے کے اگلے

بیگم نجمہ حمیداخلاص اور سیاسی تدبرکا پیکر تھیں،ان کاخلا کبھی پر نہیں ہوسکتا،فرخ خان

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے