
وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے چائنہ کنسٹرکشن تھرڈ انجنئیرنگ بیورو کے وفد کی کمپنی کے وائس چئیرمین جناب تان گوفو (Tan Guofu) کی سربراہی میں ملاقات۔
وزیر اعظم نے کمپنی کے وائس چئیرمین جناب تان گوفو (Tan Guofu) کی جانب سے پاکستان میں انفراسٹرکچر اور توانائی کے منصوبوں میں مزید سرمایہ کاری کے عزم کو سراہا اور چائنہ کنسٹرکشن تھرڈ انجنئیرنگ بیورو کو پاکستان میں قابل تجدید خصوصا شمسی توانائی کے منصوبہ جات میں بھرپور سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
وزیر اعظم نے سیلاب زدگان کی امداد کرنے پر کمپنی کا شکریہ ادا کیا۔